اسلام آباد(پی این آئی)واٹس ایپ میں اب صارفین اپنی چیٹس کو زیادہ بہتر اسٹیکرز سے سجا سکیں گے۔
واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم مانا جاتا ہے اور اس میں لوگ اپنے جذبات کا اظہار متعدد طریقوں سے کرتے ہیں۔مگر سیکڑوں ایموجیز اور اسٹیکر پیکس کی موجودگی کے باوجود اکثر اوقات صارفین ایسے اسٹیکر ڈھونڈ نہیں پاتے جو ان کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اے آئی اور Giphy کی مدد سے زیادہ اسٹیکرز واٹس ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے Giphy کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس سروس کے اسٹیکرز تک رسائی کے لیے کسی چیٹ میں اسٹیکر آئیکون پر کلک کریں اور وہاں ٹیکسٹ یا ایموجیز کے ذریعے اپنی پسند کے اسٹیکرز تلاش کریں۔اسی طرح صارفین اب میٹا اے آئی کی مدد سے کاسٹیوم اسٹیکرز بھی تیار کرسکیں گے۔
اس کے لیے آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی یا فون میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکرز کی شکل دے سکیں گے۔مگر یہ فیچر فی الحال امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہے۔البتہ آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں