ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ، فلموں کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

بیجنگ (پی این آئی) ٹک ٹاک آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ نئے فیچر کا نام ’ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ‘ ہوگا، جو شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کاروبار کے نت نئے مواقع فراہم کرے گا۔۔۔۔ نئے فیچر کی مدد سے تفریح فراہم کرنے والی کمپنیاں آن لائن اسٹریمنگ سبسکرپشن اور ٹکٹ بھی فروخت کرسکیں گی۔۔۔۔

آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا یہ فیچر صارفین کو برانڈز کے موافق ٹک ٹاک ویڈیوز دکھائے گا، جہاں سے وہ مخصوص فلم یا ٹی وی شوز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے لنک کے ذریعے برانڈ کے لینڈنگ پیج پر بھی جاسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close