کراچی (پی این آئی)ملک میں اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کو مشکل بنا دیا گیا ہے، فائر وال کی کارستانیاں ہو یا حکومتی احکامات پر انٹرنیٹ کی بندش، لوگ اب تنگ آچکے ہیں اور وی پی این سمیت ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں، جن سے ان مشکلات کو دور کرتے ہوئے سوشل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ جیسی اہم پیغام رسانی کی ایپلی کیشنز تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔
اور اب لوگوں کی یہ مشکل حل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ واٹس ایپ کا ایک ایسا فیچر سامنے آیا ہے جو آپ کو بنا انٹرنیٹ کے بھی واٹس ایپ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے صارفین ہیں، اور عمومی خیال یہ ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر اس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔لیکن یہ خیال غلط ہے، کیونکہ واٹس ایپ کو انٹرنیٹ کے بغیر یا سست رفتار انٹرنیٹ میں بھی استعمال کرنا ممکن ہے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ نے 2023 میں ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔”پراکسی سپورٹ“ (Proxy Support) نامی اس فیچر کا مقصد ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔اس فیچر سے واٹس ایپ کو ایسے سرورز سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے جو مختلف اداروں اور افراد نے قائم کئے ہوتے ہیں تاکہ لوگ اس سروس کو استعمال کر سکیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پراکسی سپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی واٹس ایپ میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں، یعنی ان تک کسی اور کی رسائی نہیں ہوتی۔اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اسٹوریج کے آپشن میں جاکر ڈیٹا پر کلک کرکے یوز پراکسی کا انتخاب کریں۔وہاں جاکر پراکسی ایڈریس کا اندراج کریں اور سیو ٹو کنکٹ پر کلک کریں۔اس حوالے سے آپ GitHub کا وزٹ کرسکتے ہیں جہاں اس بارے میں تفصیلات اور سورس کوڈ موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں