لاہور(پی این آئی): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن قواعد و ضوابط کی بات کررہے ہیں اور رولز ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہ رہ کر دماغی طور پرپریشان ہوگئےہیں، ایک طرف تو وہ کہہ رہے ہیں فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے اور دوسری طرف کہہ رہےکہ محسن نقوی فوج کا نمائندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونی ہے اور نہ کوئی خواہش پوری کرنے کو تیار ہے البتہ خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں، ان کو خواب دیکھنے دیں، بانی پی ٹی آئی پہلے معافی تو مانگیں، وہ پہلے یہ مانیں انہوں نے یہ سب کرایا، ان سے غلطی ہوگئی، پہلےآگ لگا دیں، پھر معافی مانگ لیں، ایسا ہوتا نہیں ہے۔سوشل میڈیا قوانین سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن قواعد و ضوابط کی بات کررہے ہیں، متعدد ملکوں میں سوشل میڈیا کے لیے قوانین موجود ہیں، ہر ملک میں مسائل کے حل کےلیے قوانین بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہار رائے کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، ہمارے معاشرے میں بگڑی ہوئی روایات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریگولیٹ ہوتے ہیں، ڈیجیٹل دہشتگردی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، رولز ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی، رولز ریگولیشن کے ذریعے تمام اکاؤنٹس چلنے چاہئیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سولر پروگرام 100سے 200 یونٹ والے صارفین کو فراہم کریں گے اور 200 سے 500 یونٹ تک صارفین کو بھی سولر دیں گے، ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے سخت شرائط ہیں جو بھگت رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں