ملک میں فائیو جی کی نیلامی، اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں فائیو جی کی نیلامی مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ کا رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے بریفنگ دی ،چیئرمین پی ٹی اے نےبتایا کہ سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہوگئی ہے،حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، ہم نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

 

 

اجلاس میں رانا محمود الحسن نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہار آجاتے ہیں،کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ اس وقت اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہا کہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close