آئی فون 16 کی لانچ، ایپل نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایپل کے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سیریز کے چاروں آئی فونز کے بارے میں مسلسل لیکس سامنے آرہی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سال کی ڈیوائسز کا ڈیزائن لگ بھگ گزشتہ سال جیسا ہی ہوگا۔مگر پھر بھی کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلکیاں لیکس میں سامنے آچکی ہیں۔

آئی فون 16

لیکس کے مطابق آئی فون 16 کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن تبدیل کیا جائے گا جبکہ یہ 6.1 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا۔اس کے ڈمی یونٹس کی تصاویر بھی لیکس میں سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال آئی فون 16 میں بھی آئی فون 15 پرو جیسا ایکشن بٹن دیا جائے گا جبکہ ایک نئے Capture بٹن کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔اس نئے بٹن کو تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی فون 16 پلس

6.7 انچ کے ڈسپلے والے اس نئے آئی فون کا ڈیزائن بھی آئی فون 16 جیسا ہی ہوگا۔یعنی اس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن گزشتہ سال کے ماڈل سے مختلف ہونے کا امکان ہے جبکہ 2 اضافی بٹن بھی ڈیوائس کا حصہ بنیں گے۔

آئی فون 16 پرو

آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا مگر اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل جیسا ہی ہوگا۔البتہ اس میں Capture بٹن کا اضافہ ضرور کیا جائے گا اور ڈسپلے بیزل یا کناروں کی پٹی کو کم کیا جائے گا، اس سے ہٹ کر یہ فون گزشتہ سال کے آئی فون 15 پرو جیسا ہی ہوگا۔

آئی فون 16 پرو میکس

ایپل کی آئی فون 16 سیریز کے سب سے مہنگے ماڈل میں نئے Capture بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں اس بار ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم مختصر کیا جائے گا۔اسی طرح گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں اس نئے فون کی اسکرین 6.9 انچ کی ہوگی (آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کی اسکرین دی گئی تھی)۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں