ویب ڈیسک(پی این آئی)یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی، خاص طور پر اشتہارات کو روکنے کے لیے ایڈ بلاکرز استعمال کرنے والے افراد کو۔
جی ہاں یوٹیوب ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے صارفین اب اشتہارات سے بچ نہیں سکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے صارفین کے سامنے یوٹیوب ویڈیو کے آغاز سے قبل سادہ یا سیاہ اسکرین نمودار ہوتی ہے جو ایک اشتہار کے دورانیے تک برقرار رہتی ہے۔یعنی ایسے صارفین کو 6 سے 30 سیکنڈ تک خالی اسکرین کو گھورنا پڑتا ہے اور اسے اسکیپ کرنا بھی ممکن نہیں۔
یوٹیوب پر اب ایڈ بلاکر کا استعمال ممکن نہیں
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے ‘چھوٹے تجربے’ کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔اپریل 2024 میں کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔
اب یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو ایڈ بلاکر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایک طریقہ تو یہی ہے کہ ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے صارفین کو ویڈیو پلے ہونے سے قبل اتنا ہی انتظار کرنا پڑتا ہے جتنا عام صارفین کو اشتہار دیکھتے ہوئے کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح کچھ عرصے قبل صارفین نے شکایت کی تھی کہ جب وہ ایڈ بلاکر استعمال کرکے ویڈیو پلے کرتے ہیں تو وہ اچانک شروع سے اختتام پر پہنچ جاتی ہے۔دیگر صارفین کی جانب سے ایڈ بلاکر کے استعمال پر ویڈیوز میوٹ ہونے کی شکایت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں