آئی فون صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔

آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے افواہیں کافی عرصے سے سامنے آ رہی ہیں مگر ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ یہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ طاقتور ہوگا۔ میک ریومرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ایس ای سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہوگی جبکہ اس کے حجم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ اسکرین دی جائے گی جو ایس ای 3 کی 4.7 اسکرین کے مقابلے میں کافی بڑی ہوگی۔ اس فون میں اے 18 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 بیک سے دیکھنے میں آئی فون 16 جیسا ہوگا۔ یعنی اس میں آئی فون 16 کی طرح ڈوئل لینس کیمرا سیٹ اپ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو مارچ سے مئی 2025 کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 کو مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی ایپل کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہے۔

آئی فون ایس ای 3 کی قیمت 429 ڈالرز ہے مگر ایس ای 4 کی قیمت زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔ ایسی لیکس بھی سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی جائے گی۔ اسی طرح یو ایس بی سی پورٹ اور فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی آئی فون ایس ای 4 کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close