انسٹاگرام صارفین کیلئے نیا فیچر مُتعارف کروا دیا گیا

نیویارک(پی این آئی) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے نے اپنے صارفین کے لیے ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر دیا۔مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں جس کیلئے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ’ایڈ ٹو مکس‘ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔ کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

’’پرکشش متاثر کن اور دلکش شخصیت“ جسمانی نہیں بلکہ روحانی خوبی ہے،یہ خوبی آپ کے بدن سے نہیں بلکہ دل، ذہن اور روح میں سے ابھرتی ہے
ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں۔ جو ان کے اور ان کے صارفین کے لیے موزوں ہوں۔اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close