آئی ٹی بریک ڈاؤن ، فضائی کمپنیاں کمپیوٹر کے بجائے کاغذقلم کے ساتھ کام کرنے پر مجبور

نئی دہلی(پی این آئی) آئی ٹی بریک ڈاؤن ، فضائی کمپنیاں کمپیوٹر کے بجائے کاغذقلم کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ۔۔۔ دنیا کو گزشتہ روز تاریخ کے سب سے بڑے ’آئی ٹی بریک آؤٹ‘ کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب مائیکروسافٹ ونڈوز ہی کریش کر گئیں، جس سے بینکوں، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشنزدیگر شعبوں کے آپریشنز متاثر ہوئے۔ بھارت کی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ کو بھی کمپیوٹرز بند ہونے کی وجہ سے تحریری بورڈنگ پاس جاری کرنے پڑے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز کے بریک آؤٹ سے بھارت کے لگ بھگ تمام ایئرپورٹس متاثر ہوئے اور فضائی کمپنیوں کو اپنے کئی افعال کمپیوٹر کی بجائے کاغذ قلم کے ذریعے انجام دینے پڑے۔ حتیٰ کہ انڈی گو اور دیگر فضائی کمپنیوں نے اس دوران مسافروں کو تحریری بورڈنگ پاس جاری کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے اپنے تحریری بورڈنگ پاس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’انڈی گو کی طرف سے مجھے یہ بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ہے۔ لگتا ہے ہم پتھر کے زمانے میں واپس جا رہے ہیں۔‘‘ایک شخص نے اس پوسٹ پر کمنٹس میں لکھا کہ ’’یہ دیکھ کر عجیب احساس ہو رہا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی پر کس قدر انحصار کرنے لگے ہیں۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close