آئی ٹی کمیونیکیشن میں خرابی، دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں اور بینکوں کا نظام متاثر

کراچی(پی ین آئی)آئی ٹی کمیونیکیشن میں خرابی، دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں اور بینکوں کا نظام متاثر۔۔۔دنیا بھر میں آئی ٹی کمیونیکیشن میں خلل آنے کے باعث فلائٹس گراؤنڈ کر دی گئی ہیں جبکہ بینکوں کی ٹرانزیکشن رُک گئیں اور میڈیا کے اداروں کی نشریات میں تعطل آیا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعے کو کمیونیکیشن میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے امریکہ کی بڑی ایئرلائنز نے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز، میڈیا کمپنیوں، بینکوں اور ٹیلی کام فرمز نے اپنے آپریشنز میں خلل کو رپورٹ کیا ہے۔

امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز، الیجینٹ ایئرلائنز نے مائیکروسافٹ کے اس اعلان کے ایک گھنٹے بعد اپنے طیاروں کو گراؤنڈ کر لیا جس میں کہا گیا تھا کہ اُس کی کلاؤڈ سروسز میں درپیش مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیاروں کو اُڑان بھرنے سے روکنے کا فیصلہ مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز بند ہونے کے باعث کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close