اسلام آباد(پی این آئی)یوٹیوب نے ویڈیوز بنانے والے صارفین کو ایک اور زبردست سہولت دے دی۔
ٹاک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے لیے یوٹیوب نے اب متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ متعارف کردہ نئے فیچرز میں سے بعض فوری طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ دیگر فیچرز کی دستیابی بھی چند ہی ہفتوں میں یقینی بنائی جائے گی۔ یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ویڈیو نیریشن جیسا ہے جس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یوٹیوب شارٹس میں اسکرین کے اوپری بائیں کونے پر ایڈوائس کے بٹن پر کلک کرکے آپ فی الحال دی گئی 4 آوازوں میں سے اپنی پسند کی کوئی بھی آواز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کا ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کو استعمال کرسکیں گے اور مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز بھی تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں