واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

ویب ڈیسک(پی این آئی)واٹس ایپ کو دنیا بھر میں اربوں افراد استعمال کرتے ہیں مگر اس مسیجنگ پلیٹ فارم میں آپ کو کوئی بھی فرد کسی گروپ میں بلا اجازت ایڈ (اگر آپ نے پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل نہ کیا ہو تو) کرسکتا ہے۔

مگر اب میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں اس مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے کانٹیکسٹ کارڈ نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جب آپ کو کوئی نامعلوم فرد کسی گروپ چیٹ میں ایڈ کرے گا تو اس گروپ کا کانٹیکسٹ کارڈ نمودار ہوگا۔اس کارڈ میں گروپ کس نے بنایا، اسے کب بنایا گیا اور ڈسکرپشن جیسی بنیادی تفصیلات موجود ہوں گی۔اگر آپ کو کسی ایسے فرد نے گروپ میں ایڈ کیا ہوگا جو کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوگا تو اس کے بارے میں بھی اس کارڈ میں بتایا جائے گا۔اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو اسپام یا فراڈ سرگرمیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔


اگر آپ ایڈ کیے گئے گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو وہاں اس چھوڑنے کا بٹن بھی موجود ہوگا جبکہ واٹس ایپ کے سیفٹی ٹولز کی اضافی تفصیلات کا لنک بھی ہوگا۔اس فیچر سے صارفین کو ناپسندیدہ افراد سے دور رہنے میں مدد ملے گی یا وہ گروپس کا حصہ بنے بغیر ہی انہیں چھوڑ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close