ڈیلیٹ کیا گیا میسج واپس، واٹس ایپ کی انوکھی ٹیکنیک

کراچی(پی این آئی)ڈیلیٹ کیا گیا میسج واپس، واٹس ایپ کی انوکھی ٹیکنیک۔۔۔واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں اور اس میں اکثر نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کے کچھ کارآمد فیچرز یا ٹِرکس کے بارے میں لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا۔ایسا ہی ایک فیچر دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

یعنی اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔مگر اس فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوتا۔اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close