لاہور(پی این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور ایسی بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔
ایلون مسک کی زیر ملکیت پلیٹ فارم کی پوسٹس میں ری پوسٹ (ری ٹوئٹ)، لائیک اور ریپلائی بٹن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکس کے ایک صارف نے اس نئے ڈیزائن کے بارے میں بتایا تھا اور پھر ایلون مسک نے اس کی تصدیق کی۔ایلون مسک نے بتایا کہ بٹنوں کی بجائے دائیں یا بائیں جانب سے swipe کرنے سے لائیک اور ریپلائی کرنا ممکن ہوگا۔لائیک اور دیگر بٹن ختم کیے جانے کے بعد صرف ویو کاؤنٹ کا آپشن ہی پوسٹس میں نظر آئے گا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسا کب تک ہوسکتا ہے مگر اس تبدیلی کی آزمائش ایکس کی آئی او ایس ایپ میں کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد ایلون مسک کی جانب سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سب سے بڑی تبدیلی تو 2023 میں اس وقت کی گئی جب اس کا نام ٹوئٹر سے بدل کر ایکس رکھ دیا گیا۔حال ہی میں ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو پرائیویٹ کر دیا گیا۔یعنی اب ایکس میں یہ دیکھنا ممکن نہیں کہ کسی پوسٹ کو کس نے لائیک کیا، البتہ لائیک کاؤنٹ ابھی تک موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں