واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

لاہور(پی این آئی)کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے اور آن لائن دنیا کے لیے تو یہ بہت اہم ہوتا ہے اور پروفائل فوٹوز ہی سب سے پہلے لوگ دیکھتے ہیں۔

تو اگر آپ کو اپنی کوئی حالیہ تصویر پسند نہیں یا اسے زیادہ تخلیقی بنانا چاہتے ہیں واٹس ایپ کا نیا فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوگا۔جی ہاں واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے لیے میٹا اے آئی کے امیجن اسسٹنٹ کو استعمال کیا جائے گا۔

ابھی امیجن کے ذریعے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی تصاویر کو تیار کیا جاسکتا ہے مگر اب اسے پروفائل فوٹوز تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔بس آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دے کر بتانا ہوگا کہ آپ کس طرح کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی اسسٹنٹ ایسی تصویر تیار کردے گا جو صرف آپ کے لیے ہوگی۔اے آئی ٹیکنالوجی آپ کی ہدایات کے مطابق ایسی تصویر تیار کردے گی جو آپ کی شخصیت اور دلچسپیوں کی عکاسی کرسکے گی۔

رپورٹ میں اس فیچر کی زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ اس کے لیے واٹس ایپ کے اندر ایک خصوصی اے

close