یوٹیوب صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)یوٹیوب نے حال ہی میں پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

جیسے کسی ویڈیو کے بیزار کن حصے اسکیپ کرنا۔درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست کسی ویڈیو کے سب سے دلچسپ حصے کی جانب لے جاتا ہے۔ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے۔اب گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں ایک اور نیا فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے وہ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کو پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھ سکیں گے۔ابھی پکچر ان پکچر موڈ کی سہولت طویل ویڈیوز کے لیے تو دستیاب ہے مگر مختصر ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے یوٹیوب پیج کو اوپن رکھنا پڑتا ہے۔

یہ تجرباتی فیچر ابھی یوٹیوب پریمیئم کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ صارفین شارٹس ویڈیوز بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے تاکہ وہ آف لائن انہیں دیکھ سکیں۔پریمیئم صارفین کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی ویڈیوز کے بارے میں سوالات کے جوابات جان سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور انگلش ویڈیوز پر ہی ایسا ممکن ہوگا۔ایک اور تبدیلی بھی پریمیئم سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگی۔کمپنی کی جانب سے ویب ورژن کے واچ پیج کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ متعلقہ مواد تلاش کرنا آسان ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں