صارفین کیلئے اچھی خبر، یوٹیوب میں ایک نئے اور کارآمد فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک (پی این آئی)یوٹیوب میں شارٹس ویڈیو کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کی آزمائش پہلے ہی طویل ویڈیوز کے لیے کی جا رہی ہے جس کا مقصد کمنٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اب اسے شارٹس ویڈیوز کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے۔یہ فیچر بنیادی طور پر کمنٹس کا تجزیہ کرکے انہیں مخصوص موضوعات کو مدنظر رکھ کر آرگنائز کرتا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ان کی ویڈیوز کے کمنٹس پر لوگ کن موضوعات پر بات کر رہے ہیں۔

اس طرح وہ ناظرین کے پسندیدہ موضوعات سے واقف ہوکر اس کو مدنظر رکھ کر ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔اس فیچر میں کمنٹس کو ٹاپ اور Newest کے درمیان فلٹر کرکے رکھا جاتا ہے۔طویل ویڈیوز کی طرح شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی یہ فیچر فی الحال صرف موبائل ایپ میں دستیاب ہے۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔اس سے قبل مئی 2024 میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا گیا تھا۔یہ فیچر یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کو دستیاب ہے اور فی الحال صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

close