ایپل نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک (پی این آئی)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے منعقد کی جانے والی ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی) کے شروع ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں اور ایونٹ سے قبل کمپنی کے حوالے سے ایک نئی ایپ کے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں کمپنی ایک نئی پاسورڈز ایپ متعارف کرانے جارہی ہے جو آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس، میک او ایس، ویژن او ایس اور وِنڈوز ڈیوائسز کے تمام پاسورڈز کو منظم کرنے کے لیے کافی ہوگی۔یہ پلیٹ فارم ایپل ڈیوائسز پر استعمال کیے جانے والے موجودہ آئی کلاؤڈ کی چین کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہوگا اور لاسٹ پاس اور 1 پاسورڈ جیسی پاسورڈ سروسز کا براہ راست حریف ہوگا۔

بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل پاسورڈز اکاؤنٹس، پاس کیز اور وائے فائے نیٹورکس کے لیے مختلف کیٹگریز پیش کرے گا۔ یہ ایپ مختلف ڈیوائسز کو جوڑے گی اور اس میں آٹو فِل اور پلیٹ فارم پر سائن اپ کرتے وقت نئے پاسورڈز بنانے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ایپل پاسورڈز کے متعلق یہ رپورٹ بھی سامنے آرہی ہے کہ یہ ایپ گوگل آتھینٹیکیڑ کی طرح آتھینٹیکیشن کوڈز اور دیگر پاسورڈ منیجنگ پلیٹ فارمز سے پاسورڈز امپورٹ کرنے کی صلاحیت بھی پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close