آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجادہوگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)سنگاپور کے ایک سائنس دان نے فلم مشن امپاسیبل سے متاثر ہو کر اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کی بیٹری ایجاد کر لی۔

فرینچائز کی چوتھی فلم میں ایک ایجنٹ کو ایسے کونٹیکٹ لینسز پہنے دِکھایا گیا تھا جو چہرے کی شناخت اور آئی ٹریکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔سنگاپور کی نینیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکول آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے لی سیوک وُو کی بیٹری پرزہ جات میں مہارت ان کے پہنے جانے والی ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کا سبب بنی۔انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کے لیے ایسی بیٹریوں کی ضرورت ہوگی جو محفوظ اور جامع ہوں گی جو ان آلات کو جدید بنانے میں اہم ہوں گے کیونکہ یہ کونٹیکٹ لینسز انتہائی مہین ہوتے ہیں (1.5 ملی میٹر)، اس لیے صارف کو بے آرام ہونے سے بچانے کے لیے ان بیٹریوں کے سائز اور لچک اہم ہے۔لی سیوک وُو کا کہنا تھا کہ اس بیٹری کی موٹائی تقریباً 0.2 ملی میٹر ہے۔ یہ سائز انسانی بال سے تقریباً دو گُنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close