اسلام آباد(پی این آئی)موجودہ عہد میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اپنی لوکیشن کو چھپانا لگ بھگ نا ممکن ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے لوگوں کے اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے گوگل میپس میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سروس کو بدل کر رکھ دے گی۔گوگل کی جانب سے اب صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور کی بجائے ان کی ڈیوائسز میں ہی محفوظ کیا جائے گا۔اس تبدیلی سے گوگل میپس کے صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے گا۔
گوگل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر تک صارفین اپنی لوکیشن ہسٹری کو موبائل ڈیوائسز پر منتقل کر سکتے ہیں جس کے بعد پرانے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ لوکیشن ہسٹری سے مراد ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا انکرپٹڈ ریکارڈ ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔اس نئےفیچر میں لوکیشن ہسٹری کا نام بدل کر ٹائم لائن کر دیا جائے گا اور اس ڈیٹا کو آپ گوگل اکاؤنٹ کی بجائے اپنے فون پر ہی دیکھ سکیں گے۔یعنی دسمبر 2024 سے ویب پر آپ لوکیشن ہسٹری تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں