الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین لوگوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) دیوان موٹرز نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی۔

کمپنی کی طرف سے چند دن قبل ہی ’ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ‘ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ ایکو فرینڈلی گاڑی متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک ری چارج میں یہ گاڑی 200کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی تعارفی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی۔اس گاڑی کا نام ’Honri Ve‘ رکھا گیا ہے، جس کی قیمت 39لاکھ 99ہزار وپے ہے۔اس گاڑی میں ٹرنری لیتھیم بیٹری دی گئی ہے۔ گاڑی میں لگائی گئی موٹر 40ہارس پاور طاقت اور 84نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس طاقت کے ساتھ گاڑی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔گاڑی کی بیٹری 7گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور ایک ری چارج میں، جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے، یہ گاڑی 200کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے۔گاڑی میں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، آٹومیٹک ان لاک پوسٹ کولیژن، ایک ایئر بیگ، ریئر پارکنگ سنسرز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، اے بی ایس پلس ای بی ڈی، ریئر ویو کیمرا، 5انچ انسٹرومنٹ کلسٹر، 10.25انچ انفوٹینمنٹ سسٹم اور دیگر کئی مفید فیچرز اور سہولیات دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close