معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کا انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی)ٹک ٹاک حکام نے تصدیق کی ہے کہ نامور برانڈز اور معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے اور بعض اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔

بی بی سی کو سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کے مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد حملوں کی زد میں آئے اکاؤنٹ بحال کردیے جائیں گے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے سائبر حملہ آوروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ بعض امریکی نیوز چینل جس میں سی این این بھی شامل ہے، حملے کا شکار ہوئے۔ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق سی این این کے اکاؤنٹ بحالی کے لیے متعلقہ افراد رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب سی این این نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close