ہر طرح کا مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ہر طرح کا مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔۔۔ایکس (ٹوئٹر) میں ہر طرح کے مواد کو پوسٹ کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب ایکس کی پالیسیوں میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت نامناسب اور پرتشدد پوسٹس کو کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔مگر اس طرح کے مواد کو 18 سال سے کم عمر افراد یا انہیں دیکھنے سے انکار کرنے والوں تک پہنچنے سے بلاک کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب دنیا بھر کے ریگولیٹر اداروں کی جانب سے ایکس پر زور دیا گیا ہے کہ بچوں تک نامناسب مواد کی رسائی کی روک تھام کی جائے۔ابھی بھی ایکس کی جانب سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نامناسب یا بالغ مواد پوسٹ کرنے سے روکا نہیں جاتا مگر اب کمپنی کی جانب سے چند شرائط کے ساتھ اس کی رسمی منظوری دے دی گئی ہے۔

اب جو صارفین نامناسب یا پرتشدد مواد پوسٹ کریں گے، ان سے کمپنی کی جانب سے میڈیا سیٹنگز میں تبدیلی کا کہا جائے گا تاکہ تصاویر اور ویڈیوز کو ایسے مواد میں ڈالا جا سکے جس کو دیکھے جانے قبل وارننگ دی جاتی ہے۔18 سال سے کم عمر افراد یا ایسے صارفین جن کی پروفائل پر تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا گیا ہوگا، وہ اس طرح کا مواد دیکھ نہیں سکیں گے۔اگر صارفین کی جانب سے نامناسب مواد کے حوالے سے میڈیا سیٹنگز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی تو پھر کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جائے گا۔نئی پالیسیوں کا اطلاق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر پر بھی ہوگا۔کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ صارفین کو ہر طرح کا مواد بنانے، پوسٹ کرنے اور دیکھنے کی اس وقت تک آزادی ہے جب اسے قانونی طور پر تیار اور پوسٹ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close