یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)بیشتر افراد گانے سننے کے لیے یوٹیوب کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے گوگل نے یوٹیوب میوزک کے نام سے ایک الگ سروس بھی متعارف کرائی ہوئی ہے۔

اگر آپ یوٹیوب میوزک استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس میں ایک ایسے ٹول کا اضافہ ہو رہا ہے جس کے ذریعے آپ محض گنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاش کر سکتے ہیں۔جی ہاں واقعی اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔گنگنانے کے ساتھ ساتھ آپ گانے کی دھن بجا کر بھی اسے تلاش کر سکیں گے۔یہ فیچر یوٹیوب میوزک کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے اوپری دائیں کونے پر موجود magnifying گلاس کے آئیکون پر کلک کریں۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر مائیکرو فون آئیکون کے برابر میں ویو فارم آئیکون نظر آئے گا۔اس آئیکون پر کلک کرنے گانا گنگنائیں یا اس کی دھن بجائے، جس کے بعد فل اسکرین رزلٹ پیج میں گانے کا نام اور دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں