ویب ڈیسک(پی این آئی)گوگل کے پاس ورڈ منیجر سے اب آپ دیگر افراد کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ سہولت خاندان کے افراد تک محدود ہوگی۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین محفوظ طریقے سے اپنے پاس ورڈز خاندان کے افراد کے ساتھ گوگل پاس ورڈ منیجر کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔جب آپ کوئی پاس ورڈ شیئر کریں گے تو خاندان کے افراد کو اس کی کاپی ان کے گوگل پاس ورڈ منیجر میں موصول ہوگی۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان فروری 2024 میں کیا گیا تھا مگر اب جاکر اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔پاس ورڈ شیئرنگ فیملی گروپ میں شامل افراد تک محدود ہوگی جو آپ کو خود بنا کر اس میں لوگوں کا اضافہ کرنا ہوگا۔جب آپ فیملی گروپ بنا لیں گے تو ایک شیئر بٹن گوگل کے پاس ورڈ منیجر میں نظر آئے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر ابھی دستیاب نہیں بلکہ موبائل ایپ پر کام کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں