ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی

ویب ڈیسک(پی این آئی) ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر کا نیا نام) میں ایک اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔پبلک لائیکس سے مراد صارف کے پروفائل پیج میں موجود وہ سیکشن ہے جس میں ان تمام پوسٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ نے لائیک کی ہوتی ہیں۔ایکس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پبلک لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔ایکس کے ڈائریکٹر آف انجینئرنگ Haofei Wang نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کے پروفائل پیج سے پبلک لائیکس کو ہٹایا جا رہا ہے۔اس تبدیلی کے بعد کوئی یہ نہیں جان سکے گا کہ آپ نے دیگر صارفین کی کونسی پوسٹس کو لائیک کیا۔انہوں نے ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم لائیکس کو پرائیویٹ کر رہے ہیں، کیونکہ پبلک لائیکس کے باعث بیشتر افراد کسی پوسٹ کو لائیک کرنے سے گھبراتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close