اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) گوگل کی جانب سے ہر سال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرایا جاتا ہے۔

2024 میں بھی اینڈرائیڈ 15 کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔مگر اس آپریٹنگ سسٹم کا بیٹا (beta) ورژن ابھی پیش کیا جاچکا ہے جس سے چند نئے فیچرز کا عندیہ ملا ہے۔اس سال کے آپریٹنگ سسٹم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔تو ایسے ہی چند نئے فیچرز کے بارے میں جانیں جو اینڈرائیڈ فونز کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دیں گے۔

پرائیویٹ اسپیس
اس فیچر سے فون کے اندر ایک مخصوص حصہ چھپ جائے گا اور اس تک رسائی ایک ایسے پن کوڈ سے ہوگی جو فون کے مرکزی پن کوڈ سے مختلف ہوگا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ہر اس ایپ کو لاک کر سکیں گے جو وہ دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھنا چاہتے ہیں، یہاں تک کہ ان ایپس کا ڈیٹا اور نوٹیفکیشن بھی خفیہ ہوں گے۔درحقیقت صارفین پرائیویٹ اسپیس کو ہی دوسروں کی نظر سے چھپا سکیں گے اور اس تک رسائی فنگرپرنٹ سے ہی ممکن ہوگی۔

زیادہ محفوظ فون کالز
گوگل نے اینڈرائیڈ 15 کو اسپام کالز کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیا ہے تاکہ صارفین کو ڈیزائن میسجز اور کالز سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔یہ ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو جرائم پیشہ عناصر کا ہدف بنتے ہیں۔گوگل کی جانب سے Identifier Disclosure Transparency نامی فیچر بھی اینڈرائیڈ 15 کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو زیادہ خطرے سے دوچار صارفین جیسے صحافیوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

فون کی کارکردگی بہتر ہوگی
اینڈرائیڈ 15 ایسی ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گا جو 16 کے بی پیجز استعمال کریں گے، جس کے نتیجے میں فون کی کارکردگی بہتر ہوگی۔یعنی ایپس تیزی سے اوپن ہوگی، فون کی توانائی کم خرچ ہوگی، کیمرا بھی تیزی سے اوپن ہوگا جبکہ فون زیادہ جلد ٹرن آن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close