اسلام آباد (پی این آئی) میٹا کی جانب سے ایکس کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز اب صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہو جائے گا۔
میٹا کی جانب سے تھریڈز کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ٹوئٹ ڈیک جیسی کاسٹیوم فیڈز کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین متعدد موضوعات، سرچز اور اکاؤنٹس کو ایک ہی جگہ ٹریک کر سکیں گے۔خیال رہے کہ ٹوئٹ ڈیک جسے اب ایکس پرو کا نام دیا گیا ہے، تک رسائی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ہی ممکن ہے۔
میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جن محدود صارفین کو یہ فیچر ابھی دستیاب ہے وہ 100 مختلف کالمز پن کر سکتے ہیں۔ان کالمز کے مواد کو خودکار اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا اور اسے دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ تھریڈز کالمز نامی یہ فیچر ٹوئٹ ڈیک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ٹوئٹ ڈیک یا ایکس پرو اب صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے تو میٹا کو توقع ہے کہ وہ اس نئے اضافے سے ایکس کے مزید صارفین تھریڈز کا رخ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں