کراچی(پی این آئی)گوگل سرچ انجن میں انقلابی تبدیلی کر دی گئی۔۔۔۔2023 میں گوگل نے کہا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سرچ کا مستقبل ہے۔اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔گوگل نےسالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اے آئی اوور ویوز نامی فیچر سرچ انجن کے لیے متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے مگر بہت جلد دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے جب کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو سرچ رزلٹس کے اوپر اے آئی پر مبنی ایک سمری نظر آئے گی۔
درحقیقت یہ سرچ انجن کو اے آئی ٹیکنالوجی سے بدلنے کا آغاز ہے۔گوگل سرچ کی سربراہ لز ریڈ نے بتایا کہ جنریٹیو اے آئی کے ذریعے گوگل آپ کے لیے سرچنگ سے ہٹ کر بھی دیگر چیزوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اے آئی اوور ویوز کے ذریعے موضوعات کے بارے میں ویب لنکس کے ساتھ ساتھ ایک سمری کی شکل میں تفصیلات یا جواب فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں