چیٹ جی پی ٹی کی اپنے صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری

ویب ڈیسک(پی این آئی)اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ سروس بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگی۔

اوپن اے آئی کی جانب سے نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 4o (فور او) متعارف کرایا ہے جس میں صارفین کے لیے کافی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس نئے اے آئی ماڈل کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک نئی ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کرائی گئی ہے جبکہ وائس اسسٹنٹ کو بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ایک ایونٹ کے دوران اس نئے ماڈل کو متعارف کرایا گیا اور اس موقع پر اوپن اے آئی کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا مورتی نے اس نئے ماڈل کو اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید پیشرفت قرار دیا۔

اس نئے ماڈل سے صارفین کو زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 اے آئی چیٹ بوٹ تک مفت رسائی ملے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز بتدریج صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اوپن اے آئی نے بتایا کہ وائس اسسٹنٹ اب رات کو سونے کے وقت کہانیاں خود بنا کر سنا سکے گا جس کے دوران وہ مختلف جذباتی آوازیں بھی نکالے گا۔وائس اسسٹنٹ کو استعمال کرنے کے لیے ‘ہے چیٹ جی پی ٹی’ کہنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close