واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک(پی این آئی)ماہرین نے واٹس ایپ گروپ چیٹ ممبران کیلئے الرٹ جاری کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو واٹس ایپ آڈیو کال فراڈ سے آگاہ کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوکے باز کالر واٹس ایپ پر آپ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے آپ کی فیملی حتیٰ کہ آپ کے دوستوں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کالر گروپ چیٹ میں ایک participant کے طور پر کال کرکے گروپ ممبران کیساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں، دھوکے باز کالر گروپ ممبران کا اعتماد جیتنے کے لیےڈسپلے پر درج نام اور پروفائل امیج کا استعمال بھی کرتے ہیں۔دھوکے باز افراد بات چیت کے دوران متاثرہ شخص کو کال پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے ون ٹائم پاس کوڈ (OTP) فراہم کرنے کے لیے کہتا ہے۔یہ پاس کوڈ درحقیقت ایک ایسز کوڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے فراڈیے متاثرہ شخص کے واٹس ایپ کو نئے فون پر استعمال کرتا ہے تاکہ ان کا اکاؤنٹ ہائی جیک کیا جاسکے تاہم ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فولو کرتے ہوئے متاثر ہونے والے صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی ناممکن رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close