اسلام آباد (پی این آئی)چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔۔۔۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلائی مشن آج 3 مئی کو دن چین کے وقت کے مطابق 12بج کر 50منٹ پر بھیجا جائیگا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس وقت 2 بجکر 50 منٹ ہوں گے ۔۔۔ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائیگا‘ سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائیگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں