واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ

کراچی(پی این آئی)واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ۔۔۔واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے۔میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔یعنی صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے کمیونٹیز سے منسلک واٹس ایپ گروپس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔مگر آنے والے مہینوں میں یہ فیچر واٹس ایپ کے تمام گروپس کے لیے دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز میں ایڈمنز کی جانب سے کیے گئے اعلانات پر ریپلائی کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔یہ ریپلائیز صارفین کو کسی اعلان کے حوالے سے دیگر افراد کی رائے جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔ان ریپلائیز کے نوٹیفکیشنز کو بائی ڈیفالٹ میوٹ رکھا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close