ویب ڈیسک(پی این آئی) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے آئی فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
پاس کیز کی بدولت صارفین کے لیے واٹس ایپ پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کرنا ممکن ہو جائے گا۔پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔پاس ورڈز کے برعکس ایک پاس کی (passkey) خودکار طورپر بنتی ہے اور اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔مگر صارفین کے لیے اس کا تجربہ بالکل ایسا ہوگا جیسا انہیں پاس ورڈ آٹو فل استعمال کرنے پر ہوتا ہے۔
یہ فیچر ایسے علاقوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے مگر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔فی الحال آئی فونز کے لیے ایس ایم ایس لاگ ان کوڈ کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، تو فون نمبر ہیک ہونے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔مگر پھر بھی آئی فونز کے لیے پاس کیز سپورٹ ایک اچھی خبر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں