واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک (پی این آئی)واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی دوستوں سے فائل شیئرنگ کا عمل آسان بنا دے گا۔

یہ فیچر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویزات کو شیئر کرنے کا طریقہ بدل کر رکھ دے گا۔اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔اس فیچر کے بارے میں پہلی بار جنوری 2024 میں بتایا گیا تھا مگر اب مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔مگر اہم بات یہ ہے کہ ہر طرح کی فائلز کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close