گوگل میپس کا نیا فیچر جو صارفین کے تحفظ میں مدد دے گا

ویب ڈیسک (پی این آئی)گوگل میپس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کی جان بچانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں سیٹلائیٹ کنکشن کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین ایسے مقامات پر بھی اس سروس کو استعمال کر سکیں جہاں موبائل یا وائی فائی نیٹ ورک سے کنکٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میں موجود نئے کوڈ میں اس فیچر کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس کوڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل میپس میں صارفین کی لوکیشن کا تعین سیٹلائیٹ کنکشن کے ذریعے ہوسکے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کوڈ سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ صارفین کے پاس گوگل میپس میں ایک دن میں 5 بار سیٹلائیٹ کنکشن کے ذریعے لوکیشن اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close