ویب ڈیسک(پی این آئی)گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے جو جی میل صارفین کے ایک بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق جی میل میں مینج سبسکرپشنز نامی سیکشن جی میل کی موبائل ایپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔یہ سیکشن ایپ کے سائیڈ بار مینیو میں موجود ہوگا جس میں سبسکرپشن کی جانے والی تمام ای میل ایڈریسز کا مواد موجود ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین ای میل گروپس کو مختلف کیٹیگریز میں بھی تقسیم کر سکیں گے جبکہ ہر ای میل ایڈریس کے برابر ان سبسکرائب بٹن موجود ہوگا۔اس سے انہیں علم ہو سکے گا کہ کس ایڈریس سے سب سے زیادہ نیوز لیٹرز موصول ہوتے ہیں۔ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی معلوم نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔مگر یہ جی میل صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر ہے جس سے وہ سبسکرپشن مواد کو ایک جگہ دیکھ کر غیر ضروری ای میل ایڈریسز کو اس لسٹ سے خارج کر سکیں گے۔اس سے قبل جی میل میں زیادہ نمایاں ان سبسکرائب بٹن کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں