ویب ڈیسک( پی این آئی)اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔
گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا کہ یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے۔درحقیقت اب یہ ڈیزائن کافی حد یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں