گوگل نے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنے کا آسان طریقہ بتا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)گوگل نے ٰایک سال کی آزمائش کے بعد فائنڈ مائی ڈیوائس کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نیٹ ورک کو استعمال کرکے آف لائن فونز بھی ڈھونڈنے کی سہولت فراہم کرے گی۔گوگل کی جانب سے نئے فائنڈ مائی ڈیوائس کو سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔دیگر ممالک میں اسے آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو استعمال کرکے صارفین ایسے گمشدہ فون بھی تلاش کر سکیں گے جو بند ہوں گے۔کمپنی کے مطابق فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے آف لائن فون کو بھی میپ پر دیکھنا ممکن ہوگا۔درحقیقت گوگل کا تو کہنا ہے کہ پکسل 8 اور پکسل 8 پرو اسمارٹ فونز کو پاور آف ہونے یا بیٹری ختم ہونے پر بھی اس ٹول کے ذریعے تلاش کرنا ممکن ہوگا۔یہ ٹیکنالوجی دیگر ڈیوائسز کے لیے بھی مستقبل قریب میں دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close