چشمہ لگانے والوں کی بڑی مشکل آسان، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی) ایک ٹیکنالوجیکل کمپنی نے ایسا چشمہ متعارف کرایا ہے جو پہننے والی کی مرضی کے مطابق اپنی نوعیت کو تبدیل کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ آپٹکس نامی کمپنی نے 32 ڈگری نارتھ نامی چشمے متعارف کرائے ہیں جو پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل (ایل سی) لینس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ چشمے دھوپ سے بچاؤ اور پڑھنے دونوں مقاصد کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔پکسلیٹڈ لیکویڈ کرسٹل والے چشمے 2017 سے موجود ہیں لیکن ڈیپ آپٹکس نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک چشمے کو دو مختلف مقاصد میں استمعال ہونے کے قابل بنایا ہے۔چشمے کا فریم کے ایک ہی سوائپ میں لینس کو ایڈجسٹ کردیتا ہے۔ جب آپ کو دھوپ میں نکلنا ہو تو صرف دائیں فریم پر پیچھے کی طرف سوائپ کریں اور اگر کچھ پڑھنا ہو تو دوبارہ اسی طرح پیچھے کی طرف سوائپ کریں۔مزید برآں لینس پاور کو 0 سے 2.5 تک بڑھایا جاسکتا ہے اور کم وزن بلٹ-ان بیٹری 48 گھنٹے تک عینک کو چارج رکھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close