مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو انسان کی آخری ایجاد قرار دیدیا گیا

لندن(پی این آئی) ایک ماہر نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو انسان کی آخری ایجاد قرار دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ادارہ برائے انسانی مستقبل کے ڈائریکٹر نک بوسٹرام نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اس لیے انسان کی آخری ایجاد ہے کیونکہ یہ وہ ہر کام کر سکتی ہے، جس کی انسان کو کسی بھی دور میں ضرورت ہو سکتی ہے۔

نک بوسٹرام نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بہت جلد ہر وہ کام کرنے لگے گی جو آج انسان کر رہے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گی۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ ٹیکنالوجی ہی مستقبل کی ایجادات کرے گی اور انسان نئی ٹیکنالوجی کی ایجاد کی ذمہ داری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا، حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مستقبل میں خلائی کالونیاں بسانے کا کام بھی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close