اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی)2022 میں ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس نے اب تک متعدد زندگیاں بھی بچائی ہیں۔

اس کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیےکوششیں تو ہوئیں مگر اب تک یہ سہولت صارفین کو دستیاب نہیں۔مگر مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے بھی اس سے ملتی جلتی سروس استعمال کرسکیں گے۔درحقیقت اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایپل سے زیادہ بہتر سیٹلائیٹ میسجنگ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ سیٹلائیٹ سروس کے ذریعے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ایسے مقامات سے ایمرجنسی میسجز بھیجتے ہیں جہاں موبائل یا وائی فائی سگنلز موجود نہیں ہوتے۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق نئے اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم میں سیٹلائیٹ میسجنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔یہ اینڈرائیڈ سسٹم رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، مگر اس کا بیٹا (beta) ورژن ابھی ڈویلپرز کو دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close