انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سُنا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)انسٹا گرام ریلز کے لیے ایک ایسے نئے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو ابھی تک ٹک ٹاک میں موجود نہیں۔

خیال رہے کہ انسٹا گرام میں ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کے سیکشن کو ریلز کا نام دیا گیا ہے۔عموماً انسٹا گرام ریلز کے لیے ایسے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو اکثر ٹک ٹاک میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔انسٹا گرام میں بلینڈ نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے ریلز ویڈیوز سے متعلق ریکومینڈیشنز کی ایک پرائیویٹ فیڈ 2 افراد کے لیے تیار ہوسکے گی۔کمپنی نے اس فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی اس کی آزمائش اندرونی طور پر کی جا رہی ہے۔جب آپ کسی دوست کو بلینڈ کے لیے انوائیٹ کریں گے تو انسٹا گرام کی جانب سے ریلز کی ایسی فیڈ تیار کی جائے گی جو اس کے خیال میں آپ کو دلچسپ محسوس ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایک بلینڈ فیڈ ایسی ریلز ویڈیوز کی ریکومینڈیشنز پر مبنی ہوگی جو آپ اور آپ کا دوست ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہوں گے یا جن ویڈیوز میں آپ کو دلچسپی ہوگی۔اس فیڈ تک دیگر افراد کی رسائی نہیں ہوگی اور صرف 2 افراد تک محدود ہوگی، البتہ صارف اسے کسی بھی وقت چھوڑ سکے گا۔انسٹا گرام نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ اسے کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔یہ واحد نیا فیچر نہیں جس کی آزمائش انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close