سمارٹ فون کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، چینی کمپنی نے جدید فیچرز سے لیس سستا فون متعارف کروا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے معروف برانڈ ’ریئل می 12‘ سیریز کا مڈ رینج فون ’ریئل می 12 پلس‘ متعارف کیا ہے۔ ’رئیل می 12 پلس‘ فون ’ریئل می 12‘ سیریز کا تازہ ترین فون ہے اور ’ریئل می 12 پرو‘ کی طرح ہے۔ اس کا کیمرا ماڈیول لگژری واچ کی طرح ہے۔

یہ فون ریئل می 12 سیریز کا مڈ رینج فون ہے اور اس کا سکرین بڑا ہے اور اس میں ’سونی ایل ٹی وائی 600‘ کا بیک کیمرا ہے۔ این ڈی ٹی وی میں چھپنے والے ریویو کے مطابق یہ اس قیمت کے فونز کے رینج میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ اس کا ریم آٹھ جی بی اور اس میں 256 جی بی سٹوریج کی گنجائش ہے۔ ’ریئل می 12 پلس‘ دو رنگوں ہلکے بادامی اور سبز میں دستیاب ہے۔ فون کے بیک سائیڈ پر چمڑے کا سٹرپ لگا ہوا ہے۔ نئے فون کے ساتھ سکرین پروٹیکٹر بھی ہوتا ہے۔ خیال رہے پچھلے سال شیاؤمی کمپنی نے ’ریڈمی‘ سیریز کے پرو نوٹ سمیت ’نوٹ‘ سیریز کے دو بجٹ فون متعارف کرائے تھے۔ ’نوٹ 13 پرو‘ 7۔6 انچ سکرین جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close