الیکٹرانک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی ( Xiaomi ) نے اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی شاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کر دی ہے اور آرڈر لینا بھی شروع کر دیا ہے۔لانچنگ تقریب میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا کہ معیاری SU7 ماڈل کی قیمت 29 ہزار 872 ڈالر اور میکس ورژن کی قیمت 299,900 یوآن ہوگی۔فرم کا کہنا ہے کہ اسے لانچنگ کے پہلے 27 منٹ کے اندر 50 ہزار سے زیادہ آرڈر بھی مل گئے ہیں۔الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں شاؤمی کی انٹری اس وقت ہوئی جب عالمی سطح پر فروخت میں اضافہ سست ہو گیا ہے جس سے قیمتوں کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ سال سپیڈ الٹرا 7 (SU7) کی نقاب کشائی کے موقع پر شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹیو لی جون نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد دنیا کی پانچ اعلیٰ کار ساز کمپنیوں میں سے ایک بننا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close