یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک(پی این آئی) ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کے ذریعے آمدنی کے حصول کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرا دیا ہے۔

جی ہاں اگر آپ یوٹیوب پر ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے کمانے کا نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے کریٹیرز کو اپنی ویڈیوز فیس ادا کرنے والے سبسکرائبرز تک محدود رکھنے کا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر سے فیس ادا کرنے والے سبسکرائبرز کو اضافی مواد تک رسائی مل سکے گی۔کمپنی کے مطابق کریٹیرز اس نئے آپشن کو اپنے سبسکرائبرز کے ساتھ خصوصی مواد شیئر کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر کے تحت کریٹیرز اپنی شارٹس ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد نئے ممبرز اونلی آپشن کے ذریعے انہیں سبسکرائبرز تک محدود رکھ سکیں گے۔سیریز کے لیے اہل اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کر سکتے ہیں۔اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close