گوگل صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)گوگل چیٹ کے ذریعے اب دوستوں اور ساتھیوں سے رابطے میں رہنا مزید آسان ہوجائے گا کیونکہ اس میں وائس میسجز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

گوگل ورک اسپیس کے انسٹنٹ میسجنگ ٹول میں اب تک ٹیکسٹ اور تصویری سپورٹ موجود تھی مگر اب وائس میسجز بھیجنا بھی ممکن ہوگا۔یہ فیچر ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ ویب ورژن میں بھی اسے جلد صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔گوگل کے مطابق صارفین وائس میسجز کو ڈائریکٹ میسجز، گروپ چیٹس اور اسپیسز میں بھیج سکیں گے۔کمپنی نے مزید بتایا کہ ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کے مقابلے میں وائس میسج بھیجنے سے وقت کی بچت ہوتی ہے جبکہ ایسا کرنا صارف کے لیے آسان بھی ہوتا ہے۔گوگل کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا مگر صارفین اسے ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں جبکہ وائس میسجز پر کسی ٹیکسٹ میسج کی طرح ریپلائی کرنا بھی ممکن ہوگا۔اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close