ماہ رمضان کے حوالے سے گوگل کے پاکستانی شہریوں کیلئےبڑا اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی)گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے اور اس کے بغیر آن لائن زندگی ناممکن لگتی ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن کی جانب سے صارفین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسا ہی ماہ رمضان کے لیے بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی رمضان المبارک کے مہینے کو جوش و خروش سے مناتے ہیں اوراس عر صے میں روزمرہ کے معمولات تبدیل ہو جاتے ہیں۔اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل کی مدد سے پاکستانی صارفین اس مقدس مہینے کے دوران عبادات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں رمضان کے تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شاپنگ میں مدد
رمضان کے بعد عید الفطر منائی جاتی ہے اور اس کے لیے ملبوسات خریدے جاتے ہیں جبکہ گھروں کو سجاوٹ کی جاتی ہے۔اسی طرح روزے میں کچھ خاص کھانے کا دل کر رہا ہے تو بھی گوگل کی مدد لی جاسکتی ہے۔جی ہاں واقعی آپ اپنے فون پر موجود کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے ایسی لذیذ مٹھائی تلاش کر سکتے ہیں جسے آپ کے کسی دوست نے اپنے گھر پر تیار کیا تھا یا پھر عیدالفطر پر خریدنے اور پہننے کے لیے بہترین لباس خرید سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close