ویب ڈیسک (پی این آئی) میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کو نمایاں حد تک تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے پر کام کیا جا رہا تھا۔اب یہ نیا یوزر انٹرفیس صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے گئے ہیں جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔اسٹیٹس ٹیب کا نام تبدیل کرکے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ واٹس ایپ ہوم فیڈ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹا کر اسے مکمل سفید کر دیا گیا ہے۔ڈارک موڈ کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں